Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • دشمن اپنے اسٹریٹیجک اہداف کے حصول میں ناکام رہا: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اپنے اسٹرایٹجک اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمن نہ صرف اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل نہیں کرپائے بلکہ انہیں ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

صدرِ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی بالکنی سمجھنے والوں کو اس فورم پر بھی منہ کی کھانا پڑی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے ایران کے خلاف اسحلہ جاتی پابندیوں میں توسیع اور قرارداد بائیس اکتیس کے تحت ٹریگر مکینیزم کو فعال بنانے میں ناکامی کو سلامتی کونسل میں امریکہ کی بدترین شکست کی مثال قرار دیا۔

صدر ایران نے عالمی سطح پر ایرانی یونیورسٹیوں کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی چالیس یونیورسٹیوں کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی میدان میں ایران دنیا میں ایک سو بیس سے پینسٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

ٹیگس