Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی الٹی میٹم کا وقت گزر گیا،مگر پابندیاں دھری رہ گئیں

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے امریکی کوششوں کی ناکامی پر کہا کہ امریکہ نے جو الٹی میٹم دیا تھا اس کا وقت گزر گیا اور پابندیاں لاگو نہیں ہوئیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت‌ روانچی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ امریکہ اب جوہری معاہدے کا رکن ملک نہیں ہے اس لئے بیک اسنیپ میکینزم کا دعوی فضول، بے ربط اور لاحاصل ہے۔

مجید تخت‌ روانچی نے کہا کہ امریکہ بدستور قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اسکے اس قسم کے اقدامات جو بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے صرف اور صرف امریکہ کی سیاسی تنہائی کا باعث بنیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ 8 مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوا اور 20 اگست 2020 کو سلامتی کونسل میں ایک بل پیش کرکے دعوی کیا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی اس لئے 20 سمتبر 2020 سے عالمی پابندیاں ایران پر لاگو ہو جائیں گی۔

ٹیگس