امریکی صدر ٹرمپ کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئیے: جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسے پہلے کہ امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ کے انتخابی نعرے کو مذاق اڑانے کے آلہ میں بدل دے تو امریکی صدر کو اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپئو اس کے انتخابی نعرے ( امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں) کو مذاق اڑانے کے آلہ میں بدل دے، اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔
جواد ظریف نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کے ٹوئٹر پیغام پر تبصرہ کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو "ہماری" پابندیاں قراردیا تھا اور دوسرے ملکوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان پابندیوں کی پرواہ نہ کریں اور ان کی پیروی نہ کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کا کہنا ہے کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے اسنیپ بیک میکنزم کا استعمال نہیں کرسکتا لیکن امریکہ اپنی بات پر اڑا ہوا تھا کہ 20 ستمبر کو ایران کیخلاف پابندیوں کا از سر نو نفاذ ہو گا لیکن آج دنیا نے دیکھ لیا کہ ایسا نہیں ہوا اور امریکہ ایک بار پھر تنہا رہ گیا