عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مسئلہ اٹھایا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایران دورے پر آئے عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین سے گفتگو میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور عراق میں سفارتی مشنز کی حفاظت کے موضوع پر گفتگو کی گئی ۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے دوست عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین کا میزبان تھا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے لئے انجام دیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں امریکا کی دہشت گردی اور عراق میں ایران کے سفارتی مشنز پر حملوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
جواد ظریف نے کہا کہ اس ملاقات میں سفارتی مشنز کی حفاظت کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی نیز علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔