Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکا کی شدید دھمکیوں کے باوجود ایرانی تیل ٹینکر پھر ونیزوئیلا پہنچا

امریکا کے شدید دباؤ کے باوجود ایران کی جانب سے ارسال کی گئی پیٹرول کی ایک اور کھیپ ونیزوئیلا پہنچ گئی۔

فارسٹ نامی آئیل ٹینکر ان تین تیل تینکرز میں ہیں جو دوسری بار پیٹرول لے کر ونیزوئیلا روانہ ہوئے ہیں اور اس وقت جنوبی امریکا کے اس ملک کی آبی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں۔

فارسٹ ونیزوئیلا کے ساحل پر لنگر انداز ہو چکا ہے اور دیگر دو تیل ٹینکر بھی جلد ہی ونیزوئیلا پہنچ جائیں گے۔

حالیہ مہینوں میں ونیزوئیلا میں ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اس کی اصل وجہ امریکا کی جانب سے ‏عائد کی گئی پابندیاں ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

امریکا کی دھمکیوں کے باوجود ایران نے جو ونیزوئیلا کا ایک اتحادی ہے، اس سے پہلے پانچ تیل ٹینکر ونیزوئیلا بھیجے تھے جس کی وجہ سے اس ملک میں ایندھن کے بحران کسی حد تک کم ہو گیا تھا۔

امریکی حکام نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایران کے تیل ٹینکروں کو روک دیں گے لیکن اس کے باوجود ایران نے اپنے تین تیل ٹینکروں کو ونیزوئیلا روانہ کر دیا اور وہ بحفاظت ونیزوئیلا کی آبی سرحد میں داخل ہوگئے۔

ٹیگس