اے ایف سی نے چھے منتخب ایرانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
ایشین فٹبال فیڈریشن اے ایف سی نے چیمپئن لیگ کے فائنل کے لیے منتخب کیے جانے والے ایرانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
ایشین لیگ کے مقابلوں میں ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان ہفتے کے روز کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پینالٹی کی بنیاد پر ایرانی ٹیم نے برتری حاصل کرلی۔
اے ایف سی نے مغربی ایشیا میں لیگ مقابلوں اور سیمی فائنل کے اختتام پر چیمپیئن لیگ کے فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں پرسپولیس کے چھے کھلاڑی اور النصر کے پانچ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
شجاعی خلیل زادہ، محمد حسین کنعانی زادگان، سیامک نعمتی، احمد نوراللہی، بشار رسن اور مہدی عبدی پرسپولس کلب سے منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سعودی کلب النصر کے بریڈجونز، عواد الفرج، عبدالمجید الصلیہم ، عبدالفتاح عسیری، عبداللہ الرزاق حمداللہ بھی چیمپیئن لیگ کے فائنل میں حصہ لینے والی ٹیم میں ایرانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گے۔