Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  •  ملت ایران کو امریکہ سے  دشمنی ہی کی توقع  ہے : صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملت ایران کے ساتھ امریکی دشمنی کی طویل تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت ایران کو امریکہ سے دشمنی کے سوا کوئی اور توقع نہیں ہے۔

 ایران کے صدر حسن روحانی نے منگل کو ایک خطاب میں کہا کہ جو ممالک امریکی پابندیوں میں نادانستہ طور پر اس کا ساتھ دے رہے ہیں، ایرانی عوام کو ان سے توقع ہے کہ وہ واشنگٹن کے انسانیت دشمن اقدامات میں اس کا ساتھ نہیں دیں گے ۔صدر حسن روحانی نے امریکی دشمنیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایران کے عوام کے خلاف عراق کی بعث پارٹی کی مسلط کردہ جنگ کے مختلف پہلو ، جنگ ختم ہونے کے برسوں بعد سامنے آئے اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلط کردہ اقتصادی جنگ کے مختلف اہداف بھی آئندہ عوام کے سامنے آجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے وزارت خارجہ ، سینٹرل بینک اور قانونی اداروں کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بیرون ملک ایران کی منجمد رقومات کے حصول کے لئے انجام پانے والی کوششوں کو تیز اور وسیع تر ہونا چاہئے۔

ٹیگس