Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی بندرگاہوں کے مابین تعاون جاری

ایران کی شہید بہشتی بندرگاہ کے ساتھ ہندوستان کی جی این پی ٹی اور کانڈلا بندرگاہوں کا تعاون مزید ایک سال تک جاری رہے گا۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور جہازرانی کے امور کے سربراہ بہروز آقائی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہندوستان کی جی این پی ٹی اور کانڈلا بندرگاہوں سے ایران کی چابہار بندرگاہ کے درمیان مال کی منتقلی اور جہازوں پر آنے والے اخراجات میں چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ مزید ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

بہروز آقائی نے بتایا کہ ایران اور ہندوستان کی ان بندرگاہوں کے درمیان باہمی ڈسکاؤنٹ کا مقصد علاقائی رشتوں کو مضبوط بنانا ، مالی لین دین بڑھانا اور جہاز رانی اور تجارت کو بڑھانا دلانا ہے۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور جہازرانی کے امور کے سربراہ نے کہا کہ اس ڈسکاؤنٹ سے یقینا ہندوستانی بندرگاہوں اور ایران کی چابہار شہید بہشتی بندرگاہ کے درمیان شپنگ لائنوں کی سرگرمی بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چابہار بندرگاہ کو اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور بین الاقوامی سمندروں تک رسائی کے سبب ہندوستان سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ لین دین میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

ٹیگس