Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • روس امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کو واشنگٹن کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ ایران کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھے گا۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو امریکی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ ایران کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کی ضروریات کے تحت فوجی و تکنیکی میدانوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اقابل ذکر ہے کہ قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی بنیاد پر ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھارہ اکتوبر دوہزار بیس سے ختم ہو گئی ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سلامتی کونسل کے اراکین نے پابندیاں جاری رکھنے کی امریکی کوششوں کو مسترد کر دیا تھا۔

ٹیگس