وارننگ کے بعد ایران نے سرحد پر لگائی فوج+ ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کو وارننگ دینے کے بعد ان ممالک سے لگی سرحدوں پر اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں۔
قرہ باغ- ناگورنو تنازع کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے سے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
اس دوران متعدد گولے اور ڈرون طیارے ایران کی سرحد میں بھی گرے ہیں۔
تہران نے پہلے تو دونوں ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا تھا کہ جان بوجھ کر یا غلطی سے ایران کے کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کریں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا سے لگنے والی سرحد پر فوجی اور ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔
اتوار کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحدی علاقوں خدا آفرین اور جلفا میں بری فوج کی ایک بریگیڈ کو ٹینکوں اور ديگر فوجی ساز و سامان کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک کی شمال مغربی سرحدوں کی سیکورٹی میں احتیاط کے لئے یہ تعیناتی کی گئی ہے۔