Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • فرانس کی شیطانی ماہیت عیاں ہو گئی ہے: ایرانی  پارلیمنٹ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے حضرت ختمی مرتبت پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں اپنے ملک کے جریدے کے توہین آمیز اور غیر انسانی اقدام کی حمایت کر کے اپنی شیطانی ماہیت کا ثبوت پیش کر دیا۔

بیان میں اس گستاخی کو دنیا میں اسلام کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنے کی گھناونی شازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے تیز پھیلاؤ سے خوفزدہ میکرون حکومت اب ایسے گھناونے اور مجرمانہ اقدات پر اتر آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر انبیائے الہی کی توہین کرنا خود آزادی کے خلاف سب سے بڑا ظلم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس کے صدر اما نوئیل میکرون نے اپنے غیر سفارتی اور غیر جمہوری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس