ایران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرے+ ویڈیو
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ایرانی طلبہ اور طالبات نے تہران میں واقع فرانس کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کئے۔
ایرانی طلبہ اور طالبات نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیانات کے خلاف تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کئے۔
ایرانی طلبہ اور طالبات نے فرانسیسی صدر کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف نعرے لگائے اور فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
رواں ماہ فرانس کے ایک اسکول میں استاد نے آزادی اظہار رائے کے سبق کے دوران متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے 2006 میں شائع کردہ گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔
چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا تھا کہ فرانس میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے فیصلے پر وہ کوئی حکم نہیں دے سکتے۔