روسی نوجوانوں نے فرانسیسی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب کے پیغام کی حمایت کی
روس کے مسلمانوں نے فرانس کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق روس کے مسلمانوں نے ماسکو میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کی حمایت کی۔ مظاہرین نے ایسے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام لکھا ہوا تھا۔
روس کے مسلمانوں نے فرانس کے صدر میکرون کی جانب سے حضرت محمد (ص) کی توہین کرنے والے شخص کی حوصلہ افزائی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں بھی دوہرا معیار ہے؛ ہولو کاسٹ پر بات کرنا جرم ہے جبکہ پیغمبر اکرم (ص) کی شان اقدس میں توہین آزادی اظہار رائے ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر عمانوئل میکرون کی جانب سے پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی پر مبنی خاکوں کے حوالے سے حمایتی بیان کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانس کے نوجوانوں کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا۔
مکمل پیغام دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے!