اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے منگل کو اصفہان میں جاری فدائیان حریم ولایت نامی فوجی مشقوں کے موقع پر ہر طرح کے خطرے کے مقابلے میں ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کو ان فوجی مشقوں کا پیغام قرار دیا اور کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ ایران کی مسلح افواج جہاں بھی ضرورت پڑے گی وہاں موجود رہیں گی اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گی ۔
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں پائلٹوں نے ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تیار کردہ جدید ترین ہتھیاروں کی عملی مشقیں انجام دیں اور فائر کئے گئے بم اور راکٹ بھی ٹھیک نشانے پر لگے ۔
اصفہان میں جاری پانچ روزہ فدائیان حریم ولایت نامی فوجی مشقوں کا اصلی مرحلہ منگل کو انجام پایا جس میں تمام ذمہ داریاں اور امور بخوبی انجام پائے۔