میٹھے پانی کے پروجیکٹ کا افتتاح
خلیج فارس کا پانی میٹھا کرکے ایران کے صحرائی علاقوں میں منتقل کرنے کے قومی منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا۔
خلیج فارس کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ اور واٹر پائپ لائن کو ایران کے صحرائی علاقوں بندرعباس اور سیرجان تک بچھانے کے پہلے حصے کا افتتاح آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس پروجیکٹ کے افتتاح کو ایرانی عوام کی اہم کامیابیوں کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران رکنے والی اور دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکنے والی ہے ۔
صدر حسن روحانی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ امریکی حکومت کی باگ ڈور کون شخص یا پارٹی سنبھالتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ مہینوں میں ایران کے عوام نے کورونا کو بھی برداشت کیا اور پابندیوں اور مشکلات کو بھی تحمل کیا اور ان تمام دباؤ کا مقابلہ کرنے میں بھی کامیاب رہی ۔