Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  •   ایران، ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ؛ شدید زخمی

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مایہ ناز ایٹمی سائنس داں کی اب سے کچھ ہی دیر قبل ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے، اس وقت وہ آپریشن تھیٹر میں ہیں اور ان کی سرجری کی جارہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایٹمی سائنس داں محسن فخری زادہ کو جمعے کی شام تہران کے مضافاتی علاقے دماوند میں  فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔ حادثہ کے فورا بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس دہشتگردانہ کاروائی  میں زخمی ہونے والے ان کے ساتھیوں کا  بھی نزديکی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ کچھ دیر پہلے دماوند علاقے کے آبسرد شہر میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

عینی شاہدین نے دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کی واردات کی تائید کی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

فارس نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے آبسرد علاقے کے اسپتال میں دو افراد کی لاشوں کی تائید کی ہے۔

 مزید تفصیلات کا انتظار ہے-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

اس حوالے سے واللا نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے۔

 

ٹیگس