Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران، سینئر ایٹمی سائنس دان ٹارگٹ کلنگ میں شہید

ایران کی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار اور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے تہران کے اطراف میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

وزارت دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعے کی دوپہر وزارت دفاع کے انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ اینوویشن ڈاکٹر محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے  میں ایرانی سائنسداں ڈاکٹر فخری زادے شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 

ایران کی وزارت دفاع نے سرکردہ اور مخلص ایٹمی سائنسداں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی شہید پرور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

اس حوالے سے واللا نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے۔

یہ بھی پڑھئے :

ٹیگس