Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • پہلی دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

پہلی دسمبر کو ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو بیاسی مزید کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار آٹھ سو اکیاسی افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار دو سو سینتیس کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو بیاسی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اڑتالیس ہزار چھے سو اٹھائیس ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کے نو لاکھ پچہتر ہزار نو سو اکیاون مریضوں میں سے چھے لاکھ ستترہزار نو سو تریسٹھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا چھے کروڑ چالیس لاکھ ہو گئی ہے جن میں سے چودہ لاکھ پچہتر ہزار مریضوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں اور چار کروڑ چالیس لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ تقریبا  ایک کروڑ چالیس لاکھ کورونا مریضوں اور دو لاکھ چوہتر ہزار کورونا مریضوں کی اموات کے ساتھ امریکہ کورونا وبا سے  متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

 

ٹیگس