Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران ہند مشترکہ ورثہ سمینار

ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان ، جنوبی اور مغربی ایشیا میں قدیم و عظیم تمدّن کے وارث ہیں۔

ایران ہند مشترکہ ورثے سے متعلق بین الاقوامی سیمینار ہفتے کو تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔

اس آن لائن بین الاقوامی سیمینار کے نام اپنے پیغام میں ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصور غلامی نے کہا کہ فلسفہ دارا شکوہ دنیا میں تشدد سےعاری امن و سلامتی کی علامت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسفہ دارا شکوہ نے ہی دنیا میں تقابلی عرفان و تصوف کی بنیاد رکھی ہے۔ منصور غلامی کے اس پیغام میں آیا ہے کہ ہندوستانی کتب خانوں میں مختلف میدانوں میں فارسی زبان کی مخطوطہ و غیرمخطوطہ کتابوں اور آثار کی بڑی تعداد میں موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں تہذیبوں کے درمیان قدیم و کارآمد علمی تعاون و اشتراک عمل موجود رہا ہے۔

منصور غلامی نے کہا کہ اس سیمینار سے ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات کی یاد دہانی ہوتی ہے۔

ٹیگس