ایرانی فلموں کی یورپ میں نمائش
ایرانی فلمسازوں کی تین فلموں کو برطانیہ، اٹلی، سربیا اور پرتگال میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار "کاظم ملائی" کی بنائی گئی فلم "The Badger"کو اٹلی میں منعقدہ 74 ویں سالرنوی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جسے شادی سے پہلے ہی ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کو اس سے پہلے متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
خاتون ایرانی ہدایتکار "لیدا فضلی" کی بنائی گئی انیمشین "This Side, Other Side" کو حالیہ دنوں میں اٹلی سربیا اور پرتگال میں منعقدہ فلم فیسٹولز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس انیمیشن کی کہانی بچوں کی معصومانہ ذہینت کی عکاسی کرتی ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ "کوئی رکاوٹ بچوں کے مابین دوستی اور محبت کے فروغ کو نہیں روک سکتی؛ کاش بڑوں کی دنیا بھی بچوں کی دنیا جیسی امن اور دوستی سے بھری ہوتی"
علاوہ ازیں ایرانی فلمسازوں "مرتضی رستم پور" اور "عاطفہ رضائیان" کی مشترکہ بنائی گئی شارٹ فلم The sheep will devour us برطانیہ میں منعقدہMinute Shorts film competition میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔
اس فلم کی کہانی طاہرہ نامی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جس نے کم عمری میں شادی کی ہے اور اب وہ اپنی بہن کو اس طرح کے تلخ تجربے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔