Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران نے ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ترکی کے دفاعی نظام اور چند شخصیات پر عائد کی جانے والی پابندی کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے( ہیش ٹیگ ہمسایوں کو اولویت حاصل ہے) کے ضمن میں لکھا کہ امریکہ کو پابندیوں کا نشہ ہو گیا ہے اور امریکہ نے یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیاں عائد کر کے ایک بار پھر عالمی سطح پر تحقیر اور حقوق کو پائمال کرنے کی اپنی پالیسی کو بے نقاب کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے دفاعی نظام اور چند شخصیات پر عائد کی جانے والی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے روس سے ایس ۔400 میزائل سسٹم خریدنے کے لئے پیر کے روز ترکی کی دفاعی صنعت اور 4 شخصیات پر پابندی عائد کردی۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفی ڈینس ، سیرہاٹ گینکوگلو اور فاروق یزیت دفاعی صنعت کے صدارتی عہدے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سبھی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اس سلسلے میں کہا کہ امریکہ نے روس سے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم ایس -400 خریدنے اور روس کے اہم اسلحہ برآمد کرنے والے یونٹ روسوبورون ایکسپورٹ کے ساتھ ایک اہم لین دین میں جان بوجھ کر الجھنے کے لئے ترکی کی دفاعی صنعت پر پابندی عائد کی ہے۔

ٹیگس