Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran

پستے کی برآمدات کی مد میں ایران کو ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔

ایرانی کوآپریٹو چیمبر میں زراعت اور فوڈ انڈسٹریز کمیشن کے سربراہ ارسلان قاسمی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا پستا برآمد کیا گیا ہے۔

ارسلان قاسمی نے کہا کہ ایرانی صوبے کرمان کا شہر رفسنجان طویل عرصے سے پستے کی پیداوار کا مرکز رہا ہے اور دنیا کے لئے پستہ کا دارالحکومت بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ایک ارب ڈالر سے زیادہ پستہ بیرون ملک برآمد کیا گيا ہے یعنی ایرانی باغبانوں نے مملکت کے لئے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایرانی شہر رفسنجان میں 60 ہزار ٹن سے زیادہ پستے کی کاشت کی گئی ہے۔

اسلامي جمہوريہ ايران كے صوبے كرمان كے شہر رفسنجان ميں 80 ہزار ہيكٹر كے رقبے پر پستے كے باغات موجود ہيں اور رفسنجان ايران ميں پستے كي پيداوار كا مركز ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے آٹھ مہینوں کے دوران زرعی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت اور وزن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 13 اور 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پڑوسی ممالک کی سرحدوں پر اقتصادی پابندیاں اور کورونا کا بحران زرعی برآمدات پر اثر انداز نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس