چار جمع ایک گروپ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے پر عزم
چار جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے، جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن کو باقی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران اور چار جمع ایک گروپ کے وزرائے کا آن لائن اجلاس یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس اب بھی لازم الاجرا ہے۔
چار جمع ایک گروپ کے وزراء خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نیز یورپی یونین پر مشتمل اجلاس میں ایک بار پھر ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خود سرانہ علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے تحت اسلحہ کی خرید و فروخت کے حوالے سے ایران پر عائد کی جانے والے تمام پابندیاں رواں سال اکتوبر میں ختم ہوگئی ہیں۔