Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran

پوری دنیا میں کرسمس اور حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔

ایران میں مقیم عیسائی برادری کے لوگ پوری آزادی کے ساتھ جشن منا رہے ہیں تاہم اس سال کورونا وائرس کی وبا کے وجہ سے کچھ طبی محدویت ہے۔ 

ہر سال رہبر انقلاب اسلامی عیسائی برادری کے گھر تشریف لے جاتے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں تاہم اس سال کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام نہیں ہو سکا اور رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے عیسائی بھائیوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ 

دنیا بھر میں عیسائی برادری اور دیگر بہت سے عقیدتمند لوگ حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس عنوان کے تحت ایک تہوار کے طور پر نہایت جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔

ٹیگس