ٹرمپ دفع ہو گیا مگر ایران و خلیج فارس اپنی جگہ باقی ہیں: ظریف
Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سلامتی کا تحفظ کرنے کے سلسلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ بات چیت کے لئے آمادہ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کی سلامتی کے سلسلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تہران کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی طرف سے اس بات کا اعلان کوئی نیا موضوع نہیں ہے اور ایران کی طویل مدت پالیسی میں اس موضوع کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے لئے اب واضح ہو چکا ہوگا کہ وہ چار برسوں تک ٹرمپ کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کا شکار رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان عرب ممالک کے چار برس برباد ہو گئے جبکہ ٹرمپ دفع ہو گیا، ہم اور یہ عرب ممالک یہیں پر موجود ہیں۔