Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • دشمن تیل کی برآمدات روکنے میں ناکام رہا: ایران

دشمن ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک پہونچانے میں ناکام رہے ہیں، یہ بات ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنہ نے کہی۔

اتوار کی شب ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درکار پیٹرولیئم کے اسی فیصد وسائل خود اندرون ملک تیار ہوتے ہیں۔

نامدار زنگنہ نے مزید کہا کہ ایران اپنی اندرونی صلاحیتوں اور توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکہ کی مسلط کردہ پابندیوں کو مکمل طور سے شکست دینے کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امید ہے کہ وہ اپنی نالج بیس کمپنیوں کے سہارے آئندہ دو برسوں میں گیس ٹربائن انجن اور تیل پمپنگ کی صنعت میں خود کفیل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے دوہزار اٹھارہ میں غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی تیل برآمدات کو صفر تک پہونچانے کے لئے اُس پر شدید ترین پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ٹیگس