Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں: ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے ہندوستان کے شہر بنگلورو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

شہر بنگلورو میں فضائی و دفاعی مصنوعات کی بین الاقومی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے پندرہ ممالک شریک ہیں ۔ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے بھی بدھ کو شہر بنگلورو میں فضائی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی ۔

ہندوستان کے شہر بنگلور میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں فضائیہ کے تازہ ترین ساز و سامان کی نمائش کی گئی ہے۔ اس بین الاقومی نمائش میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے منگل کی شام ہندوستان کے شہر بنگلورو پہنچے تھے۔ انھوں نے بنگلورو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ایران علاقے کے دو اہم ملک ہیں اور پوری تاریخ میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط و پائیدار رہے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ تاریخی ، ثقافتی اور بین الاقوامی مشترکات کے پیش نظر ایران اور ہندوستان کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے طویل ساحلوں اور خاص طور پر خلیج فارس ، آبنائے ہرمز اور بحر ہند میں ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی بنا پر دونوں ملکوں کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔

ٹیگس