Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • قطر کے وزیرخارجہ کا دورہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے تہران میں اپنی ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے زور و زبردستی کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے علاقائی مسائل کے حل کے لئے خطے کے ملکوں کے باہمی تعاون پر زور دیا- وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کا محاصرہ ختم ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قطر کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اہمیت کا ذکرکیا اور کہا کہ ایران سبھی شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے-

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے بھی ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کو باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور قطر اس سلسلے میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ٹیگس