ایران، ٹریکٹر کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
ایران میں دو پیشرفتہ، طاقتور اور ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ دو ٹریکٹر WD4120 اور WD455 ماڈل کے ہیں جنہیں مکمل طور پر ایرانی علم و دانش اور مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ تبریز میں تیار ہونے والے یہ ٹریکٹر ملک کے باہر بھی برآمد کئے جائیں گے۔ تمام تر ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ساخت کے یہ ٹریکٹر اقتصاد و صنعت کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتے ہیں۔