Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • اربیل واقعے کا الزام ایران پر لگانا قابل مذمت، سعید خطیب زادہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اربیل کے واقعے کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایران پر شک یا الزام عائد کیا جانا یقینا قابل مذمت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس سلسلے میں ایران سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران، عراق میں امن و استحکام کو اپنے پڑوس اور پورے علاقے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور اس مک میں کسی بھی طرح کے، ایسے اقدام کو مسترد کرتا ہے کہ جس سے عراق میں امن و استحکام کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

انھوں نے اربیل کے واقعے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیئے جانے کے بارے میں افواہیں پھیلائے جانے سے متعلق اقدامات کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے حکومت عراق سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارے میں تفتیش اور اس قسم کے اقدامات کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کرے۔

ٹیگس