Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • پانچ سالہ ایرانی بچی نے دس ماہ میں قرآن کریم حفظ کیا

ایران، صوبے زنجان کے قصبے"خدا بندہ"  کی رہنے والی پانچ سالہ بچی  نے دس ماہ کے عرصے میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔

کورونا کے دوران پانچ سال کی عمر میں پورا قرآن کریم حفظ کرنے والی بچی محیا فیروزی نے قومی سطح پر سب سے چھوٹی حافظ قرآن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

محیا فیروزی کی بڑی بہن مہسا فیروزی بھی حافظ قرآن کریم ہے کہ جس نے آٹھ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 محیا فیروزی کی والدہ کا کہنا ہے کمسنی کے سبب چونکہ وہ دیکھ کر نہیں پڑھ سکتی لہذا اس حوالے سے اس کے لئے قرآن کریم حفظ کرنا تھوڑا سخت تھا، تاہم اس کے باوجود اس نے روزانہ 17 -18 گھنٹے کی مسلسل تمرین  اور خدا کے لطف و کرم سے دس ماہ کے عرصے میں قرآن کریم حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ایک کروڑ حافظان قرآن کریم تیار کرنے کے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کے میری دونوں بچیاں حافظ قرآن کریم ہیں۔

 

ٹیگس