Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو عملی اقدام اور پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی وجہ سے 5 + 1 کا وجود نہیں ہے بلکہ اب صرف اب صرف ایران اور 4+1 ہے۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور اس معاہدے کو دفن کرنے کی کوشش کی اس لئے اب امریکہ کو اپنے عمل سے یہ باور کرانا پڑے گا کہ وہ اگر 5 + 1 کا احیاء چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایران نے یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی شرط پر اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل جاری رکھنے اور اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں نے بھی اپنے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔

ٹیگس