ایران اور ترکی، امریکا سے مل کر مقابلہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے ہی امریکا کی توسیع پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات ترک صدر سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہی۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے کہا کہ امریکا کی توسیع پسندی اور اس کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ اتحاد کے ساتھ بہت ہی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں وہ متحد ہوکر اس کو سبق سکھا سکتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور ترکی کو علاقے کے دو اہم اور مؤثر ممالک قرار دیتے ہوئے دونوں سے مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے امریکا کی گزشتہ حکومت کے غیر قانونی رویوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کا ہمارا مطالبہ قانونی اور منطقی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کی حکمت عملی، فریق مقابل کے اقدامات کے حساب سے ہوگی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایران اور ترکی کے درمیان ہر شعبے میں خاص طور پر تجارت کے شعبے میں مزید توسیع پر تاکید کیا۔