Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • 23 فروری سے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی سرگرمیاں محدود ہو جائیں گی

ایران کے صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا قانون 23 فروری سے نافذ ہوگا اور آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا جائے گا۔

محمود الواعظی نے کہا کہ ہم نے واضح الفاظ میں اعلان کر دیا ہے کہ ایڈیشنل پروٹوکول کے بارے میں پارلیمنٹ کا قانون 23 فروری سے نافذ ہوگا۔

محمود واعظی نے پیر کو ایڈیشنل پروٹوکول کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو آگاہ کر دیا ہے کہ ایران میں حکومت اور حکام سبھی متفق ہیں کہ اس قانون پر عمل ہونا چاہئے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دفتر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے فریق مقابل کو ایسا کوئی بہانا نہیں دیا جس سے وہ ہم سے یہ مطالبہ کریں کہ ہم قانون کو نافذ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ ہم نے اپنے سارے وعدوں پر عمل کیا کیونکہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں اور یہی ملک کے حکام کا موقف بھی ہے۔

محمود واعظی کے مطابق ہم ایٹمی اسلحوں کے خواہشمند نہیں ہیں اور سیف گارڈ کے تناظر میں معائنے کو قبول کرتے ہیں۔

ٹیگس