Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۶ Asia/Tehran
  • زراعت کے شعبے میں 370 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری

ایران کی وزارت جہاد کشاورزی کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں زراعت کے شعبے میں تین سو ستر ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ایران پریس کے مطابق محمد خالدی نے کہا کہ رواں ایرانی سال میں زراعت کے شعبے میں تین سو ستر ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی جہاد کشاورزی سے موسوم وزارت زراعت، بیرونی سرمایہ کار تنظیم کے تعاون اور ایران کی اقتصادی امداد و تکنیکی تعاون سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری یا ایف ڈی آئی کا پرمٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

محمد خالدی نے کہا کہ ایران میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے والے ملکوں میں سوئٹزرلینڈ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔

ٹیگس