پابندیوں کو اپنے اتحاد سے شکست دیں گے: ایرانی اسپیکر
Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری صنعت، پابندیوں کے خاتمے کیلئے سنہری موقع میں تبدیل ہو گیا ہے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایران کے عوام کے اتحاد سے ہو گا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےاپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ایڈیشنل پروٹوکول کے خاتمے کے ساتھ ہی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اسٹریٹجک اقدام عملی ہو گیا ہے۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ بہت سے لوگ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس قسم کی صورتحال میں جوہری صنعت اپنے قابل قدر پوزیشن میں واپس آجائے گی اور جوہری صنعت، پابندیوں کے خاتمے کیلئے ایک سنہری موقع میں بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پابندیوں کو اپنے اتحاد سے شکست دیں گے اور پابندیوں کے تالے کو توڑ دیں گے۔