Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپ کا رویہ غیر منطقی، گمراہ کن اور غیر ذمہ دارنہ ہے، ایرانی مندوب

ایران نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پورپی عہدیداروں کے غیر منطقی بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنینوا ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایران کے مندوب اسما‏علی بقائی ہامانہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے امریکہ کی جانب سے اپنے رویئے کی اصلاح کے لیے عملی اقدامات کی صورت میں تہران بھی ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد شروع کردے گا۔
انہوں نے کہاکہ ایران سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کا مطالبہ غیر منصفانہ ہی نہیں بلکہ، گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ بھی ہے اور اس سے یورپ کی منہ زوری اور دھونس کا پتہ چلتا ہے۔
عالمی اداروں اور تنظیموں میں ایران کے نمائندے نے امریکی وزیر خارجہ اور بعض یورپی عہدیداروں کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ، افسوس کی بات  ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرنے والے تہران سے اس کی پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں واپسی، اس پر عملدرآمد کا دوبارہ آغاز اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگس