Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ، افغان عوام کی بھلائی نہیں جاہتا: ایران

افغانستان کی نیشنل کانگریس کے صدر عبدالطیف پدارم نے افغانستان میں نا امنی کو اس ملک میں اغیار کی بے جا مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ک امریکہ اور بعض دیگر علاقائی ممالک کی بے جا مداخلتوں نے افغانستان میں امن و امان کو متاثر کیا ہے۔

خانہ ملت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان سے تہران میں افغانستان کی نیشنل کانگریس کے صدر عبدالطیف پدارم نے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں حسین امیرعبداللهیان نے افغانستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قرار دیتے ہوئے افغانستان میں قومی وحدت پر تاکید کی اور کہا کہ افغانستان میں امن و امان، قومی وحدت اور تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ہی برقرار ہو سکتا ہے۔

امیرعبداللهیان نے کہا کہ امریکہ، افغانستان میں افغان عوام کی بھلائی نہیں چاہتا اس لئے بنیادی آئین پر عمل در آمد اور افغان گروہوں میں اتحاد کی ضرورت ہے اور افغان عوام اپنے اتحاد کے ذریعے ہی اس ملک سے دہشتگردی اور نا امنی کو ختم کر سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں عبدالطیف پدارم نے ایران اور افغانستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و افغانستان کا دو ہمسایہ ملک ہونے کے علاوہ  دین، ثقافت اور زبان بھی مشترک ہے اور افغان عوام کسی بھی طور گزشتہ سالوں میں ایران کی جانب سے افغانستان اور افغان عوام کی بے لوث خدمت اور حمایت کو فراموش نہیں کریں گے۔

ٹیگس