Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • جب تک امریکہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا تب تک اسے ایٹمی معاہدے میں لوٹنے کا حق نہیں ہے: ظریف

ایران کی پارلمینٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ظریف نے اس کمیشن کی نشست میں کہا ہے کہ امریکہ جب تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا تب تک اسے ایٹمی معاہدے میں لوٹنے کا حق نہیں ہے۔

ابوالفضل عموئی نے بتایا کہ یہ نشست پابندیوں کے خاتمے کے لیے اسٹریٹیجک اقدام کے قانون کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی اور اس میں وزیر خارجہ کو بلایا گيا تھا۔ انھوں نے کہا کہ نشست میں وزیر خارجہ نے حکومت کی جانب سے مذکورہ قانون کے نفاذ کے عمل کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی مختلف شقوں کو، قانون میں درج نظام الاوقات کے مطابق نافذ کیا جا رہا ہے۔

عموئي نے بتایا کہ وزیر خارجہ ظریف نے اس نشست میں کہا کہ آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے اپنے دورۂ تہران کے موقع پر تجویز دی تھی کہ اضافی پروٹوکول کے کیمروں کی اطلاعات، ایران کے اندر محفوظ رکھی جائیں اور اگر تین مہینے کے اندر مغربی ملکوں کے پابندیوں کو ختم کر دیا تو ایران کی صوابدید پر ایجنسی کو مذکورہ معلومات تک رسائي دی جائے۔

ٹیگس