یمن میں جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور ایران کی تاکید
Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کی صورتحال پرٹیلی فونی گفتگو کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی اور پائیدار صلح کی برقراری اور اس ملک میں مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے ایران سے کہا ہے کہ وہ ماضی کی طرح اقوام متحدہ کا ساتھ دے۔
ہونےوالی ٹیلی فونی گفتگومیں ایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نے یمن میں پائیدار امن وصلح کی برقراری کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے یمن میں جنگ اورمحاصرے کے خاتمے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کے عوام کی مدد پر تاکید کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح توقع ظاہر کی کہ یمنی اقوام کے مابین گفتگو اور ایک قومی حکومت کی تشکیل سے اس ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔