Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے نام صدر پوتین کا پیغام

رہبرانقلاب اسلامی کے نام روس کے صدرکا مکتوب رہبر کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی کو پیش کیا گیا۔

روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام جوابی پیغام ارسال کیا ہے جو تہران میں متعین روس کے سفیر نے رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹراکبر ولایتی کی خدمت میں پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس اور ایران کی دوستی کو اہم اور پايدار بتایا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی نوعیت کا حامل قراردیا۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے شام کے تعلق سے روس اور ایران کے باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی دعوت پرانجام پانے والے باہمی تعاون کے سبب شام نے مسلط کردہ عالمی جنگ میں کہ جس میں دنیا کے 70 ممالک شریک تھے استقامت دکھائی اور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

درایں اثنا روس کے سفیر لوان جاگاریان نے تہران ماسکو کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان دوجانبہ تعلقات میں استحکام کے سبب دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

اس ملاقات میں فریقین نے دفاعی اور ایٹمی امور کے علاوہ تیل، زراعت، تجارت سمیت  اہم  عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔

ٹیگس