سراوان میں دہشت گردانہ دھماکہ، ایک شہید تین زخمی
Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شہر سراوان میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک شخص شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گرد گروہ نے سراوان شہر کے ایک چوہراہے پر دھماکہ کیا جس میں ایک شخص شہید اور ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کا شہر سراوان پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور صوبے کے صدر مقام زاہدان سے اسکا فاصلہ تین سو تینتالیس کلومیٹر ہے۔
بیس روز قبل اسی شہر میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی انجینیرنگ کور کی ایک گاڑی کو دہشت گردوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ دوسرا لاپتہ ہوگیا تھا۔