Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • نوروز تشدد، دشمنی اور یونی پولرازم کی نفی کا پیغام دیتا ہے، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نوروز تشدد، دشمن اور یونی پولر ازم کے نفی کا پیغام دیتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نوروز کی عالمی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ نوروز کا تہوار پاییدار ث‍قافت کا آئینہ دار ہے اور اپنے اندر امید، امن اور بھلائی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ نوروز کا تہوار انسانی اقدار کے فروغ کے ذریعے خطے کی اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تقویت میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ ایسے دور میں جب تشدد، دشمنی اور یونی پولر ازم اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے، نوروز کے پیغام کو پہلے سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نوروز کی عالمی تقریب، ایران سمیت نوروز منانے والے گیارہ ملکوں کے تعاون سے پیر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی۔

اقوام متحدہ نے سن دو ہزار دس میں ایران اور نوروز منانے والے گیارہ ملکوں کی درخواست پر ہر سال اکیس مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

 

.

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس