Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  •  ایران کی مسلح افواج ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہیں، ریئرایڈمرل سیاری

ایران کی ملح افواج ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

ایران کی بری فوج  کے کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری خبررساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہیں اور ہم وقت کے تقاضوں اور خطرات کے مطابق  خود کو آمادہ کرتے آئے ہیں۔

ریئرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایرانی فوج ہر وقت اور ہر مقام پر، انقلاب اسلامی اور ملک کی ارضی سالمیت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 ایرانی فوج کے کوآرڈینیٹر نے فوجی مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد اسلامی انقلاب اور ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے خود کو آمادہ رکھنا اور دشمن کو یہ بتانا ہے کہ اگراس نے  جارحیت کی کوشش بھی کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔  

ٹیگس