خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں چابہار بندر گاہ کی اہمیت و کردار
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے آزاد علاقے کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں چابہار بندر گاہ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے ینگ جرنلسٹ کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ایران کی چار اہم بندرگاہوں میں شامل ہے۔
عبدالرحیم کردی نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے سسٹم میں آنے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے اقتصادی و سیکورٹی کے لحاظ سے چابہار بندرگاہ کی خصوصیات کی بنا پر وسطی ایشیا کے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے والے تاجر چابہار کو پیش نظر رکھنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی بنا پر بیرونی سرمایہ کار چابہار میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور اس علاقے میں جاری اقتصادی سرگرمیاں ایران اور پورے علاقے کے مفاد میں ہے۔