Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدہ اور امریکی مخالفت

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے بارے میں امریکی رویے کے سلسلے میں کوئی جواب دیئے بغیر ایران کے ساتھ مفید سفارتکاری کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان جن ساکی نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہ ایران کہتا ہے کہ کسی بھی طرح کے مذاکرات سے پہلے پابندیاں منسوخ ہونا چاہئے کہا کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور فریقین کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پیروی کے لئے مفید سفارتکاری اور دوبارہ اشتراک عمل کے لئے بدستور تیار ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی جوبائیڈن حکومت ، ایرانی عوام کے خلاف سابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے ذریعے ایران سے مزید مراعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے والا فریق واشنگٹن ہے اور تہران نے امریکہ کے اس غیرقانونی اقدام کے جواب میں اس سمجھوتے پر عمل درآمد میں صرف کمی کی ہے لہذا وہ اسی صورت میں کوئی قدم اٹھائےگا جب پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے میں امریکہ کی واپسی اور وعدوں پرعمل درآمد کے لئے واشنگٹن کی کسی نئی شرط یا مطالبے کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا ۔

ایٹمی سمجھوتے کی چھبیسویں اور چھتیسویں شق کے مطابق اگر کوئی فریق ایٹمی سمجھوتے کی پابندی نہیں کرتا یا اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران کو بھی پوری طرح سے یا جزئی طور پر معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا حق حاصل ہوگا۔

درایں اثنا روس کے صدر ولادیمیر پوتین ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرنس کے صدر امانوئل میکرون نے سہ فریقی مذاکرات میں ایران کے ساتھ انجام پانے والے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد اور اس سمجھوتے کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔

روس کے ایوان صدر، کرملین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس ، جرمنی اور فرانس کے حکام نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے انجام پانے والے مذاکرات میں ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حفاظت ، اس پر عمل درآمد اور اس سلسلے میں مزید ہماہنگی کے بارے میں گفتگو کی ہے ۔

فرانس کے ایوان صدر کاخ الیزہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادمیر پوتین ، فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور جرمن چانسل انجیلا مرکل کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں اقدامات انجام دینے کے لئےاتفاق رائے حاصل ہوگیا ہے ۔

ٹیگس