Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کا اہم بیان

ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اب ماضی جیسی صورتحال نہیں رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جوہری معاہدے میں تعطل کے دور ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جوہری معاہدے میں گفتگو ٹیکنیکی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور ماضی جیسی صورتحال اب نہیں رہی جس سے دکھائی دیتا ہے کہ تعطل دور ہونے والا ہے اور یہ ایک خوشی کی بات ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگلے ہفتے ویانا میں جوہری معاہدے سے متعلق ٹیکنیکی گفتگو ہو گی اور جمعہ کے روز جوہری کمیشن کے اجلاس میں جوہری معاہدے کے سیاسی اور قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک بیان میں کہا گیا کہ ایٹمی سمجھوتے کے تمام فریقوں نے اس سمجھوتے کے تحفظ کے لئے اپنے وعدوں پرعمل کرنے پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 2 اپریل کو ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ' انریک مورا' نے کی۔

واضح رہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اراکین نے منگل کے روز ویانا میں ایک اجلاس کے انعقاد سے اتفاق کیا ہے ۔

ٹیگس