Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ساری پابندیاں ایٹمی معاہدے کے خلاف ہیں اور انھیں ختم ہونا چاہیے: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جتنی بھی پابندیاں لگائیں وہ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہیں اور انھیں ختم ہونا چاہیے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایٹمی معاہدے کو بچانے کے موجود واحد راستے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ختم ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایران، ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے ایک منطقی راہ کی تجویز پیش کرتا ہے: امریکا، جس نے اس بحران کو پیدا کیا ہے، پہلے اپنے وعدوں پر مکمل عمل کی طرف لوٹے، ایران فوری طور پر اسے پرکھنے کے بعد، جوابی اقدام کرے گا۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں آگے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جتنی بھی پابندیاں لگائیں، وہ جے سی پی او اے کے خلاف تھیں اور انھیں، ان کے نام اور غیر منطقی اور خودسرانہ امتیاز پر توجہ دیے بغیر فوری طور پر ختم کر دینا چاہیے۔

ٹیگس