Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کو یورینیم کی افزودگی سے متعلق تہران کے عزم سے آگاہ کردیا گیا: ایران

ایران میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کا عمل آج رات سے شروع ہوگا۔ 

 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان "بہروز کمالوندی" نے عالمی جوہری ادارے کے نام بھیجے گئے حالیہ خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت حسن روحانی کی ہدایت اور پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کا عمل شروع  ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، ڈی آئی کیو ڈیزائن سے متعلق معلوماتی سوالنامہ فوری طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو پیش کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ  یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات جلد ہی شائع کردی جائيں گی۔    

بہروز کمالوندی نے کہا کہ یہ 60 فیصد افزودہ یورینیم، ریڈیوفرماسٹیکلز کی تیاری میں لازمی عنصر مولابڈینم کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات، نئے آئی آر ون سنٹری فیوجر، متاثرہ سنٹری فیوجز کی جگہ لیں گے۔

بہروز کمالوندی کے مطابق، معیار میں تبدیلی والے نئے آئی آر ون سنٹری فیوجز کی صلاحیت، پچھلےمشینوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوگی۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات جلد منظر عام پر لائی جائيں گی ۔

ٹیگس