Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور صربیا کے مابین معاہدہ

ایران اور صربیا کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے صربیائی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران باہمی تعاون بڑھانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

فریقین کے مابین دوستی اور تعاون کی ترقی سے متعلق مفاہمت کی یہ یادداشت مساوات ، خودمختاری ، علاقائی سالمیت ، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر مبنی ہے۔

اس دستاویز میں باہمی ملاقاتوں، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت ، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کو سیاسی، اور سفارتی طریقوں سے پرامن طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ٹیگس